Naveed
جمعرات , 09 جولائی 2020ء
(141) لوگوں نے پڑھا
(29 جنوری 2017) پولیس افسران نے پیر کے روز جڑانوالہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مغوی بچی کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اتوار کے روز 12 سالہ مہنور کو اس کے گھر کے سامنے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اغوا کار ایوب کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے بچی کو بازیاب کرالیا گیا جو بچی کو کراچی لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے اور دیگر نامزد ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔