Naveed
ہفتہ , 29 اگست 2020ء
(179) لوگوں نے پڑھا
تحصیل جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ۔ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے۔ گرفتار ڈاکوؤں کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ گرفتار ہونیوالے ڈاکوؤں ابوسفیان ساکن 283گ ب اور ارشاد ساکن الحافظ گارڈن جڑانوالہ سے ہے دونوں ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی طارق امیر اور اے ایس آئی بلال جٹ نفری کے ہمراہ پہنچے۔ گرفتار ڈاکوؤں نے چھاپہ مار پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وقوعہ کینال روڈ برلب نہر گوگیرہ برانچ پر پیش آیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کینال روڈ پر پر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔