Naveed
بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(1176) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ میں غلہ منڈی میں گڑ کی ڈھیریاں گندی جگہ لگتی ہیں۔ نوجوان وسیم شاہد کا کہنا تھا کہ وہ گڑ خریدنے غلہ منڈی گئے جہاں پر گندی جگہ پر گڑ رکھا دیکھ کر وہ خریدے بغیر ہی واپس آگئے۔ گلی نما جگہ جہاں سارا دن دوسرے کام ہوتے ہیں جانوروں کا بسیرا بھی ہوتا ہے وہیں گڑ کی ڈھیریاں لگائی جاتی ہیں۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی اور غلہ منڈی کے تاجروں سے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے ایس او پیز بنانی جائیں کہ گڑ کی ڈھیریاں کپڑے کے اوپر بنائی جائیں، اور مزدور کام کرنے کے دوران جوتے اتار کر کام کریں اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جائے۔