ہفتہ , 27 جون 2020ء
(396) لوگوں نے پڑھا
تحریک انصاف سٹی جڑانوالہ کے صدر ملک یاسر رضا اعوان ٹپیو، جنرل سیکرٹری محمد اشرف
عاشق جٹ، سینئر نائب صدر سٹی کاشف اعوان، حمزہ علوی،سخاوت علی دانش نے دیگر
کارکنوں کے ھمراہ تنظیم سازی کا آغاز کردیا۔ نو منتخب عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ تنظیم کو منظم کرکے ہمدردوں اور کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ نئے صدر یاسر رضا کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ عمران خان ملک کو مشکل مالی صورت حال سے نکالنے میں جلد کامیاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو بے دریغ انداز میں لوٹا جس کا خمیازہ دور حاضر میں عوام بھگت رہی ہے ۔