پیر , 14 ستمبر 2020ء
(253) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین کی زیر نگرانی چک 534 میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور مزید 20 مربع اراضی پر قبضہ ختم کراکر سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ چند افراد نےاحتجاج کرتے ہوئے بچیانہ لاہور روڑ، کو بلاک رکھا اور ریونیو سٹاف پر حملہ بھی کیا 40 حملہ آوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ دائر کردیا گیا جن میں سے 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔