Naveed
ہفتہ , 09 جنوری 2021ء
(631) لوگوں نے پڑھا
ستیانہ بنگلہ سے گمشدہ بچہ ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 31 گ ب کا رہائشی 8 سالہ بچہ ساجد علی ولد شوکت کے چھ روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اپنی ٹیمیں تشکیل دے کر بچے کے ڈھونڈنے کی کاروائی کا آغاز کیا اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں گمشدگی کے اشتہارات بھی لگوائے گئے بعد ازاں بچے کو ٹھیکریوالہ کے علاقے سے ڈھونڈھ نکالا گیا۔ بجے کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپنے ماموں کو ملنے چلا گیا تھا جو کہ بعد میں گم ہوگیا اسی دوران ایک شخص نے اسے اپنے گھر پناہ دی۔ پولیس نے بچے کا ضروری میڈیکل چیک اپ کرواکر بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔ بچہ ملنے کی خوشی میں گھر والے خوشی سے نہال ہوگئے گھر والوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔