Naveed
پیر , 21 دسمبر 2020ء
(570) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ، چک نمبر 23 گ ب میں اسٹاپ 2 والی پلی پر ڈکیتی کا بڑا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں مسلح ڈاکوؤں نے سڑک سے گزرنے والی دو ویگنوں، کار، ٹرک اور موٹر سائیکل سواروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ لوگوں نے اس بڑے واقعے پر احتجاج کیا اور ڈاکوؤں کو پکڑ کرڈکیتی شدہ مال مسروقہ برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس جگہ ڈکیتی معمول بن چکا ہے پولیس کو امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اقدامات کرنے ہوں گے۔