Naveed
جمعہ , 08 جنوری 2021ء
(538) لوگوں نے پڑھا
یہ مناظر ہیں جڑانوالہ کے چک نمبر 239 گ ب کے جہاں فخری عالم نامی فیس بک صارف نے اپنے فیس بک پیج پر تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ دیہاتوں کی خوبصورت صبح کے مناظر ہوں اور لسی پنیر سری پائے جیسے روایتی ناشتے کے ساتھ روایتی محبتیں ہوں تو زندگی کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گاؤں کی صبح کے پرلطف نظارے انتہائی مسحور کردینے والے ہوتے ہیں انسان ایسے جگہوں میں وقت گزار کر یقیناً تازگی محسوس کرتا ہے۔ ہر انسان کو اپنی مصروف ترین زندگی میں سے تھوڑا وقت نکال کر ایسی صحت بخش جگہوں سے محظوظ ہونا چاہیے۔