Naveed
منگل , 07 جولائی 2020ء
(186) لوگوں نے پڑھا
(4 جولائی 2020)جڑانوالہ، نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے والے نوجوان نے خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ ملزم مقبولہ کو پسند کرتا تھا اور طلاق دلوا کر شادی کا خواہشمند تھا۔پولیس نے دونوں کی لاشیں قبضہ میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں پیش آیا جہاں نوید نامی ایک نوجوان مقبولہ نامی شدہ خاتون کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کا بھی خواہش مند تھا۔ تاہم خاتون نے پہلے خاوند سے طلاق لے کر اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر نوجوان نے طیش میں آتے ہوئے انتہائی قدم اٹھایا اور خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔خاتون کو قتل کرنے کے بعد نوجوان نے خود کو بھی مار دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیں۔