جمعہ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جڑانوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 376 گ ب کی مسجد میں دہرے قتل کا ملزم گرفتار

چک نمبر 376 گ ب کی مسجد میں دہرے قتل کا ملزم گرفتار
Naveed جمعہ , 28 مئی 2021ء (1430) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ روز چک نمبر 376 گ ب میں تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں شیعہ مسلک کی مسجد میں دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا کہ وہ جنت کمانے جارہا ہے جو بھی اس کے ساتھ جانا چاہے آجائے جس کے بعد ملزم نے اکیلے ہی چک نمبر 376 گ ب میں شیعہ مسلک کی مسجد کی راہ لی اور دو افراد 80 سالہ اللہ دتہ اور 70 سالہ امیر علی کو آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کررہے ہیں کہیں قتل کے پیچھے کوئی ذاتی رنجش تو نہیں ہے۔ پولیس کا مذید کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ورثاء نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروئی کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل علاقہ نے بھی اقدام کو بین المسالک ہم آہنگی پر کاری ضرب قرار دیا۔  
  • پولیس
  • قتل
  • چک نمبر 376 گ ب
  • گرفتار
  • ملزم
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now