Naveed
جمعرات , 07 جنوری 2021ء
(548) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ میں ادویات بنانے والی فیکٹری پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے چھاپہ مار کر بڑے پیمانے میں غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرلیں۔ محکمہ صحت نے مالکان کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر عمار یاسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالواجد کی جانب سے دیگر ٹیم ممبران کے ہمراہ تھری سٹار لیب مکوآنہ کھرڑیانوالہ بائی پاس روڈ پر واقع، پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی جہاں کافی عرصہ سے غیر قانونی و غیر معیاری ادویات کی تیاری کی جارہی تھی محکمہ صحت کی جانب سے ادویات ضبط کرلی گئیں اور نمونہ جات ڈرگ ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بجھوا دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالواجد کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے یہاں یہ غیر قانونی اور غیر انسانی کام ہورہا تھا اور انسانی صحت سے کھیلا جارہا تھا۔ جس پر ابھی اطلاع پر چھاپہ مار کر اس کام کو رکوادیا گیا ہے اور ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کردیا ہے۔