جمعرات , 25 مارچ 2021ء
(406) لوگوں نے پڑھا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی والدہ کا گزشتہ روز برضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا مرحومہ کا نماز جنازہ گزشتہ روز ابائی گاؤں چک نمبر 65 گ ب میں نزد اواگت جڑانوالہ روڈ پر ادا کیا گیا جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، مرحومہ کو دفنانے کے بعد طلال چوہدری قبر کے پاس بیٹھے رہے اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے لوگ سابق وزیر کو صبر کی تلقین کرتے رہے بعد ازاں موقع پر تمام افراد کی جانب سے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور طلال چوہدری سے اظہار تعزیت کی گئی طلال چوہدری نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔