Naveed
جمعہ , 10 جولائی 2020ء
(207) لوگوں نے پڑھا
9 جولائی 2020 فیصل آباد پولیس اہلکاروں نے زمین پر قبضہ کرنے والوں سے رشوت لینے کے بعد ایک بزرگ خالد کو اس کے گھر سے باہر نکال دیا۔ ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس مین ہیڈ کانسٹیبل عرفان اور کانسٹیبل ندیم کو دکھایا گیا تھا جب وہ رہائش خالی کرنے پر اہل خانہ کو دھمکی دینے کے لئے اپنے ہتھیار لہراتے رہے ۔ سیکیورٹی اہلکار بستروں کو باہر پھینکتے اور بزرگ کو گھر سے نکالتے ہوئے بھی دکھائے گئے۔یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقامی عدالت نے اس پر حکم امتناع کے باوجود اہل خانہ کو لاک اپ میں رکھا ہوا ہے۔ قانون کے رکھوالوں کے ہاتھوں قانون کی پامالی کا یہ دلخراش واقعہ ہے۔