جمعہ , 26 جون 2020ء
(353) لوگوں نے پڑھا
صدر جڑانوالہ تھانے کی حدود منصور پورہ میں ایک حادثہ ہوا جس کے باعث ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتار وین نے بھولی جھوک کے عبد الستار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ریسکیو 1122 نے موٹر سائیکل سوار کی اہلیہ آسیہ بی بی کو ٹی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا۔ جہاں خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ جائے حادثہ سے وین ڈرائیور فرار ہوگیا۔