ہفتہ , 27 جون 2020ء
(279) لوگوں نے پڑھا
بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ سب سیکشن چھ
پاکستان لیگلز پریکٹیشنرزاینڈ بار کونسل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم جس میں وکلاء
کے لائسنس کی تا عمر حکومتی منسوخی کو زیر غور لایا گیا۔ جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن
نے اس ترمیم کو وکلاء کے وقار اور آزادی کے خلاف گھناوٗنی سازش قرار دیا اور
مطالبہ کیا کہ پاکستان بار کونسل اور دیگر صوبائی کونسل اس مجوزہ ترمیم کے خلاف
بھرپور احتجاج کریں۔ مجوزہ ترمیم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ اور مجوزہ ترمیم واپس
کرائی جائے۔ مجوزہ ترمیم کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا جاتا ہے جڑانوالہ بار
ایسوسی ایشن نے مجوزہ ترمیم کے خلاف اجلاس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ہر ہفتہ کے روز
اس کے خلاف ہڑتال کیا جائے گی وکلا ء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔