جمعہ , 26 جون 2020ء
(92) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ، کرونا وباء سے ایک اور شخص چل بسا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کی نگرانی میں آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ محمد نوید کرونا وباء میں مبتلا ہونے کے بعد مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھا اور جڑانوالہ کے نواحی گائوں 102مرزے والا کا رہائشی تھا۔ آج فوت ہونے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ آبائی گاوٴں جڑانوالہ کے قبرستان 102مرزے والا میں سپرد خاک کر دیا۔ متوفی 14جون کو ہسپتال میں داخل ہوا اور تین روز بعد 17جون کو چل بسا۔