Naveed
جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(148) لوگوں نے پڑھا
(23 جولائی 2020)جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 365 گ ب میں چوری کے یکے بعد دیگرے پے در پے وارداتیں ہونے لگیں۔ تازہ ترین واردات میں رہائشی اشرف ولد بشیر احمد کو لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کر کردیا گیا۔ اشرف کا کہنا تھا کہ 17 تاریخ کی رات کو نامعلوم چور چھت کے راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور کمروں میں سے 720000 اور 18 تولے سونا سامان نکال کر لے گئے۔ واقع کی اطلاع میں نے 15 میں کی۔ پولیس سے شکوہ کرتے ہوئے بشیر کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔ متاثرین سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے پر زور اپیل کی ہے کہ اس کا سامان بازیاب کرایا جائے۔