Naveed
بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(442) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ، چک نمبر 379 گ ب میں سوئی گیس اسکیم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ علاقے کے لوگوں کی جانب سے اس موقع پر بہت خوشی کا اظہار کیا گیا۔ سوئی گیس کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی نواب شیر وسیر نے کیا اس موقع پر انہوں نے علاقے میں مذید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات تعلیم، صحت اور بجلی جیسی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔