Naveed
جمعہ , 28 اگست 2020ء
(376) لوگوں نے پڑھا
تحصیل جڑانوالہ میں سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق سپرا کی ہدایت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راناعبدالواجد اور ڈپٹی ڈرگ انسپکٹر محمد عثمان یونس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مدتوں سے عوام کی جان و مال کے دشمن ماں جی ہسپتال، صہیب پولی کلینک کی لیبارٹری کو سیل کر دیااور پُل شہروآنہ میں موجود السعید ہسپتال کےخلاف بوگس الٹراساونڈ رپورٹس دینےپر کارروائی کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر سیل کر دیا سیل ہونے والی لیبارٹری کلینک اور ہسپتال کے چالان محکمہ ہیلتھ کو بھجوا دیے گئے ہیں ڈاکٹر رانا عبدالواجد نے بتایا کہ ہم نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کو شہریوں کی جانوں سے نہیں کھیلنے دیں گے قانون اس قسم کی اجازت نہیں دیتا غیر قانونی راستہ اختیار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔