جمعرات , 18 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جڑانوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

جڑانوالہ میں عمران خان کا جلسہ سے خطاب

جڑانوالہ میں عمران خان کا جلسہ سے خطاب
Naveed جمعرات , 09 جولائی 2020ء (249) لوگوں نے پڑھا
(8 دسمبر 2017) جڑانوالہ. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون پر طاہر القادری کے ساتھ پر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چپ رہے تو ایسے واقعات بڑھتے جائیں گے۔ جڑانوالہ میں جمعہ کو جلسہ سے خطاب میں کہا کہ طاہر القادری، جب تک آپ کو انصاف نہیں ملے گا ہم کھڑے رہیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے طاہرالقادری جو بھی کریں گے۔ ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا وہ اب تک ڈرامہ کرکے بچتے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ پولیس کے ذریعے ماورائے عدالت قتل کے شہباز شریف پر پہلے بھی کیس ہیں۔ شریف برادران پیسہ چلاکر سب کچھ ٹھیک کرلیتے ہیں۔ انہوں نے رانا ثنااللہ کو بھی اڑے ہاتھوں لیاکہا کہ وہ پنجابی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے پولیس کو عوام پر گولیاں چلانے کا حکم دیا، خود (ن) لیگ کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد نے بھی الزام لگایا تھا کہ راناثنااللہ نے 18 افراد کو فیصل آباد میں قتل کرایا۔ سب سے پہلے صوبائی وزیرقانون اور اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہازشریف کو جیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم جاگ چکی ہے۔ نوازشریف کا نظریہ کرپشن بھی سمجھ چکی ہے ہم یہ میچ پاکستان کو جیت کر دکھائیں گے۔ نوازشریف اس حقیقت کو سمجھ جائیں کہ ان کے مقابلے میں اب وہ شخص کھڑا ہے جسے خریدا نہیں جاسکتا۔ عمران خان نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم پر دنیا چپ ہے۔ ظلم کے باوجود عالمی طاقتوں کے چپ رہنے سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ کمزور ملک کی مدد کرنے نہیں آتی۔اگر خدانخواستہ پاکستان پر بھی کسی نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اقوام متحدہ مدد کو نہیں آئے گی۔ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے پاس طاقتور فوج ہے۔ عمران خان نے کہاکہ اسرائیل کی کوشش تھی کہ فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرکے مسلم امہ کو آپس میں لڑایا جائے۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now