Naveed
پیر , 07 جون 2021ء
(610) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کے علاقے میں نہر میں ڈوب کر بچہ جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر پلی میں فیصل آباد روڈ کے قریب واقع نہر پر 6 سالہ بچہ لکھن اپنی والدہ کے ہمراہ کپڑے دھونے آیا تھا، اچانک پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر 24 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد لاش کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کردیا۔ اس افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین نہروں کے قریب اپنے بچوں کو نہ لے جائیں تاکہ کسی بھی افسوسناک حادثے سے بچا جاسکے۔