Naveed
بدھ , 20 جنوری 2021ء
(1101) لوگوں نے پڑھا
نفسیاتی مسائل ہمارے معاشرے کے افراد کا ایک اہم عارضہ بن چکا ہے ایک رپورٹ کے مطابق 5 کروڑ سے زیادہ پاکستانی نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں جن کو کسی نا کسی درجے میں علاج معالجہ کی ضرورت ہے۔ ہمارے یہاں دوسرے بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم دماغی پیچیدگیوں کو اہمیت نہیں دیتے کہ ہم ایسے نہیں ہیں یا ہم ذہنی بیماری کا شکار نہیں ہیں لوگ شرمندگی محسوس کرتے ہیں کہ دماغی بیمار ایک پاگل ہوتا ہے اور ہم پاگل نہیں ہیں یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے کہ ہمارے دماغی مسائل میں مبتلا افراد معالج سے رجوع نہیں کرتے حالانکہ اس کے علاوہ ہر بیماری کا شکار افراد معالج سے رجوع کرنے میں کسی قسم کی عار محسوس نہیں کرتے۔ جڑانوالہ میں تحریک خدمت انسانی جنرل ہسپتال میں حافظ محمد جنید نفسیاتی مسائل میں مبتلا افراد کو دیکھتے ہیں۔ ہسپتال مہتاب مسجد سینما چوک جڑانوالہ کے قریب ہے۔ رہائشی اگر کسی دماغی پیچیدگی کا شکار ہیں تو کسی قسم کی شرمندگی محسوس کیے بغیر معالج حافظ جنید کو اپنا مسئلہ بتائیں اور اپنی بیماری سے نجات پائیں۔