Naveed
پیر , 06 جولائی 2020ء
(163) لوگوں نے پڑھا
(5 نومبر 2019)جڑانوالہ گیس سلنڈر دھماکے سے ایک اور زخمی منگل کو ہسپتال میں دم توڑ گیا جس سے ہونے والے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جڑانوالہ کے چک 235 میں گیس ری فلنگ شاپ میں دھماکے میں زخمی ہونے والے عابد رشید16 سال کا آج یہاں الائیڈ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وا ضح رہے کہ اس سے پہلے ہونے والے واقعہ میں ایک دکان پر گیس بھرنے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے دکاندار شہباز اور دو صارفین عامر اور عابد رشید شدید زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں پیر کو دو زخمی شہباز اور عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے تھے، جبکہ عابد رشید جو بھی غیر یقینی حالت میں تھا، الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ میں وہ بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ متوفیوں کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔سلامتی کے ناقص معیاروں کی وجہ سے ملک میں سلنڈر دھماکوں کا عمل بہت زیادہ ہے، جو ہر سال متعدد جانوں کا ضیاع کی وجہ بنتا ہے۔تیزگام ایکسپریس میں حالیہ آگ نے ، جس نے 74 افراد کی جانیں لی تھیں اس مہلک واقعے کی بھی ابتدائی تفتیش میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ بتائی گئی تھی۔