جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(738) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ ضلعی انتظامیہ وپولیس کی پانچ روزہ کارروائی اور انتھک جدوجہد سے چک 534 گ ب جڑانوالہ میں ناجائز قابضین سے 105 مربع (2605 ایکٹر) سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیم کے ارکان ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد، اسسٹنٹ، کمشنرز جڑانوالہ زین العابدین، سمندری فیصل سلطان اور تحصیلدار جڑانوالہ کو کامیاب اپریشن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نےمسلسل پانچ دن بھرپور مانیٹرنگ کرکے ضلع کی تاریخ کے بڑے اپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اس اپریشن کےدوران ضلعی انتظامیہ کو سی پی او سہیل چوہدری،ایس پی جڑانوالہ اور انکی ٹیم کی طرف سے بھی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ضلعی انتظامیہ ضلعی پولیس کی اپریشن میں بھرپور معاونت پرتہہ دل سے مشکور ہے۔