Naveed
منگل , 30 جون 2020ء
(435) لوگوں نے پڑھا
28 جون 2020جڑانوالہ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر اندہناک واقعہ پیش آیا۔ جڑانوالہ سے مسافر ویگن ننکانہ صاحب جارہی تھی کہ 562 گ ب ظفروال کے قریب پیچھے سے آنے والے 3 موٹر سائیکل سواروں نے ویگن کو روک کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر بچیانہ کا رہائشی ویگن ڈرائیور سجاول نواحی گاوں چک نمبر 563 گ ب شرقی کے رہائشی دو حقیقی بھائی عبدلراوف، ادریس ان کا بھانجا حسنین اور عارف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی جڑانوالہ ناصر باجوہ اے ایس پی بلال سلہری ایس ایچ او لنڈیانوالہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا گیا ہے وقوعہ کے فوری بعد لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاریوں کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں کئے ملزمان کو گرفتار بھی کئے جانے کی خبریں ہیں۔