Naveed
جمعرات , 31 دسمبر 2020ء
(464) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ، ہاؤسنگ کالونی 127 میں ایک بنگلے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے بنگلے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگ گیس پائپ لائن کی وجہ سے لگی۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آخری اطلاعات تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔