Naveed
پیر , 25 جنوری 2021ء
(690) لوگوں نے پڑھا
حسین نگر کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کے طبیعت خراب ہونے پر اسے اس کی ماں بشیر کالونی میں واقع ڈسپنسر ڈاکٹر میاں افضل کی کلینک لے گئیں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ساتھ اس کا کزن بھی تھا، ڈسپنسر میاں افضل نے لڑکی کے کزن کو دوائیں لینے بازار بھیجا جب وہ کافی دیر تک نہ آیا تو لڑکی کی ماں کو اس کے پیچھے بھیج کر تنہائی کا فائدہ اُٹھا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا بعد ازاں شور کرنے پر ملزم ڈسپنسر فرار ہوگیا۔ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ اہل علاقہ نے ملزم کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔