Naveed
جمعرات , 11 فروری 2021ء
(511) لوگوں نے پڑھا
افسوسناک حادثے میں سید والہ روڈ نزد موٹر وے انٹرچینج پر وین اور گدھا گاری کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنج کر ابتدائی طبی امداد دی اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں مزمل ولد زاہد عمر تقریباً 30 سال، انس ولد عبداللہ 9 سال، صابر ولد سدا رنگ 5 سال، علی ولد سدا رنگ 7 سال اور احمد ولد عالمگیر 5 سال شامل ہیں اور ان کا تعلق ریاض نگر سے بتایا گیا۔