جمعہ , 19 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جڑانوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

آفیسرزکالونی میں سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

آفیسرزکالونی میں سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
بدھ , 02 ستمبر 2020ء (288) لوگوں نے پڑھا
تحصیل جڑانوالہ میں فیصل آباد روڈ پر واقع آفیسرز کالونی کا سیوریج سسٹم کئی دنوں سے ناکارہ ہونے کے باعث گندے پانی کے گٹر ابل پڑے ہیں گندے پانی کا نکاس نہ ہونے پر کالونی میں غلاظت و گندگی کے ڈھیروں سے بدبو و تعفن پھیل رہا ہے جس سے سانس لینا محال ہو چکا ہےجبکہ مچھروں کی بہتات سے بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ بھی لاحق ہو چکا ہے قابل ذکر امر یہ ہے کہ آفیسرز کالونی میں ججز،سرکاری افسران جن میں پروفیسرز،ڈاکٹرز، پولیس افسران،ایس ڈی اوز،تحصیلدار،ہائی وے،اکاونٹ آفیسرز اور پٹواریوں کی رہائش گائیں ہیں میونسپل کمیٹی کے بے لگام افسران کی عدم توجہی کے باعث آفیسرز کالونی مسائلستان بن چکی ہے متعدد مرتبہ نشاندہی کے باوجود میونسپل کمیٹی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی جبکہ کالونی میں مقیم افسران کی بے بسی کا عالم یہ ہے کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے والے خود مسیحا کے منتظر ہیں عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر آفیسرز کالونی کی حالت قابل رحم ہے تو عوام کی بے بسی کا عالم ایک اٹل حقیقت ہے  مکینوں کا مطالبہ ہے کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ازخود نوٹس لیں۔
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now