Naveed
جمعرات , 09 جولائی 2020ء
(160) لوگوں نے پڑھا
(29 مارچ 2017)تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں ایک نوجوان لڑکی کی نعش کو اغوا کے چار دن بعد ایک نہر سے برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اغوا ہونے والی لڑکی عابدہ، ندیم احمد کی بیٹی، کا تعلق شیرازی پارک محلہ اسلام پورہ جڑانوالہ سے ہے۔ لڑکی کو 4 دن پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی تھی۔تاہم، کچھ راہگیروں نے دجکوٹ کے قریب رخ برانچ نہر کی سطح پر ایک انسانی لاش تیرتی ہوئی دیکھی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کو لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے۔