جمعرات , 26 نومبر 2020ء
(358) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کورونا ایس اوپی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رائل گارڈن میرج ہال کی انتظامیہ پر5 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے جس نے ایک بار پھر اپنے وار شروع کردیئے ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام شہری احتیاط کریں تاکہ اس خطرناک عالمی وبا سے بچا جاسکے۔