منگل , 24 نومبر 2020ء
(307) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر کی طرح جڑانوالہ کے اسکولوں میں بھی ہفتہ رحمت اللعالمین مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ نبی پاکﷺکے میلاد کی محافل، ریلیوں، واکس، محافل نعت، تقریری و کوئزمقابلوں اور محافل سماع کا انعقاد ہوا۔ جن میں شرکاء نے نبی اکرمﷺ کے محاسن بیان کئے اور پوری دنیا کے لئے نبی پاکؐ کی ذات بابرکات کی فیوض و برکات کا ذکر کیا۔