جمعہ , 21 اگست 2020ء
(187) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے رہائشی نے اپنی 2 بیٹیوں کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ میں درج کرائی تھی جس کے بعد مقامی پولیس نے بچیوں کو علاقے کے گرد نواح میں تلاش کے بعد والدین کے حوالے کردیا ۔ جس پر بچی کے والدین انتہائی خوش دکھائی دیے ۔ اور انہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ والدین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بچیوں کوپاکر انتہائی خوشی ہو رہی ہے وہ پولیس اہلکاروں اور افسران کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔ جبکہ جڑانوالہ پولیس کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ عوام کی تحفظ اور ان کی سلامتی ان کا فرض یے جس کے لیے وہ روز و شب سرگرم ہیں ۔ عوام پولیس سے تعاون کرے تو تمام مسائل جلد حل ہوں گے۔