منگل , 18 اگست 2020ء
(294) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ میں مہنگائی سے ناراض عوام نے شہر کی مرکزی سڑک پر ایک بینر آویزاں کیا ہے جس میں وزیر اعظم عمران پر طنز کرتے ہوئے انہیں ملک میں چینی کی سینچری کرنے پر مبارک باد ی دی گئی ہے۔ چینی سمیت ملک میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ جس کے سبب اشیائے صرف اب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جا رہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی لاکھ کوشش کے باوجود مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دیتے ہیں۔