جمعہ , 26 جون 2020ء
(434) لوگوں نے پڑھا
کورونا وائرس کے پھیلنے کے اندیشہ کے پیشِ نظر اور سرکاری احکاما ت کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدرمحمد عمر مقبول نے چک نمبر 41 ج ب میں منعقدہ فٹبال ٹورنمنٹ کے میچز کو منسوخ کروا دیا اور گراؤنڈ کو خالی کروا کر کمپلیکس کوسیل کر دیا اور ٹورنمنٹ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔