ہفتہ , 27 جون 2020ء
(125) لوگوں نے پڑھا
19 اگست بروز پیر رات پونے آٹھ بجے چک نمبر ایک سو اٹھائیس گ ب میں محمد لیاقت عطاری نامی نوجوان کو ڈاکووں نے ڈکیتی میں مزاحمت پرگولی مار کر ہلاک کردیا۔ اہلیان جڑانوالہ نے قاتلوں کی گرفتاری اور چک نمبر 128 گ ب کا (وہ راستہ جس میں تیزاب مل ڈگری کالج اور ڈیفنس ویو جیسی پوش سوسائٹی بھی آتی ہے) کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا اہل محلہ نے جڑانوالہ میں میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ روز بروز ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں سے عوام خوف کا شکار ہیں ۔ اعلی حکام عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ضروری اقدامات کریں۔