جمعہ , 26 جون 2020ء
(56) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد مریض سول ہسپتال سے فرار، شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جبکہ نجی ا سکول مالک وقاص اللہ خان کی رپورٹ مثبت آنے پراسے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیضان ولد رمضان ساکن 127گ ب میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر ہونے پر سول ہسپتال جڑانوالہ سے اچانک فرار ہوگیا۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے پولیس کی مدد سے کورونا کے مریض کی تلاش شروع کردی ہے۔