Naveed
منگل , 23 فروری 2021ء
(475) لوگوں نے پڑھا
تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف جڑانوالہ چوہدری ثنااللہ گورسی نے اپنے ڈیرے پر چوہدری عادل پرویز گجر ایم پی اے اور چودھری رضا نصراللہ گھمن ایم این اے 105 کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب بھی کیا اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگوکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ہمیں 1 ارب 25 کروڑ کے فنڈ سے حلقے میں سولر اور نالیوں کا جال بچھایا جارہا ہے اوراس کے علاوہ تحصیلوں کے درمیان کارپٹ روڈز پر بھی کام ہوگا۔ تقریب میں دیگر سیاسی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔