منگل , 07 جولائی 2020ء
(143) لوگوں نے پڑھا
جون ۲۲ ۲۰۲۰جڑانوالہ، تیز رفتار بس رکشہ پر چڑھ دوڑی، 2رکشہ سوار موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی، بس دور تک رکشہ کو روندتی ہوئی ساتھ لے گئی پولیس و ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ بلوچ ٹائم بس نمبری BSD 855لیہ تا قصور جڑانوالہ سے سواریاں لے کر قصور کی جانب جا رہی تھی کہ راوی ملک پلانٹ کے قریب ڈرائیور تیز رفتار بس پر قابو نہ رکھ سکا اور سامنے جاتے ہوئے رکشہ کو روندتے ہوئے اس میں سوار افراد کو کچل ڈالا جس سے لیاقت ساکن 534گ ب ، اشتیاق ساکن 2چک شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی چل بسے، قذافی ساکن 144گ ب اور رکشہ کا ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ رکشہ کی باڈی بری طرح تباہ ہوگئی اور نعشوں کو باڈی کاٹ کر نکالا گیابس ڈرائیور موقع سے فرار۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔