جمعہ , 27 جون 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جڑانوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی محکمہ صحت کے افسران کو پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضروری حفاظتی سازوسامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی محکمہ صحت کے افسران کو پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضروری حفاظتی سازوسامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
Naveed منگل , 07 جولائی 2020ء (178) لوگوں نے پڑھا
(20 مئی 2020)جڑانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کو ضروری حفاظتی سازوسامان کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ فرنٹ لائن پر طبی سروسز فراہم کرنے والوں کی اپنی صحت کا تحفظ بھی یقینی ہو۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ کمیٹی کے روزانہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرز وسٹاف کے لئے حفاظتی کٹس سمیت دیگر ضروری طبی سازوسامان کی فراہمی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا اورمحکمہ صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ روزانہ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد درکار ضروریات کا جائزہ لینا ہے لہذا محکمہ صحت اپنے ذمہ ٹاسک کو سنجیدہ انداز میں انجام دے تاکہ ڈاکٹرز وسٹاف کو سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔اس موقع پر ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر رانا عبدالواجد، ایم ایس ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں  تحصیلدار رانا محمد ساجد، نائب تحصیلدار ان غلام عباس کاظمی، رائے سرفرازخاں، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر ناصر چدھڑ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک ابو بکر، راؤ رفیع، ممبر تحصیل مینجمنٹ کمیٹی ملک نعیم وفا، سٹاف آفیسر محمد عرفان بھی موجود تھے۔
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now