Naveed
جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(236) لوگوں نے پڑھا
(23 جولائی 2020)جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والا ارسلان وصی جو کچھ دن قبل دبئی سے گھر واپس آیا تھا، کسی ظالم شخص نے اسے بے رحمی سے قتل کیا اور نعش کو نہر میں پھینک دیا۔ چک 57 گ ب تحصیل جڑانوالہ کے رہائشی ارسلان بچپن میں ہی یتیم ہوگیا تھا ماں نے انتہائی محنت سے پال کر بڑا کیا تو بچی کھچی جمع پونجی خرچ کرکے دبئی ملازمت کی غرض سے بھیجا تاکہ گھر کا خرچ بہتر انداز میں چل سکے ارسلان گھر کا واحد کفیل تھا۔ قسمت اسے دو سال بعد واپس پاکستان لے آئی۔ جہاں اس کا قتل کردیا گیا۔ اس طرح نوجوان کا لرزہ خیز قتل سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام مطالبہ کرتی ہے کہ ارسلان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اور اس کی ماں کو انصاف فراہم کیا جائے۔