Naveed
منگل , 16 فروری 2021ء
(665) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کو اعزاز حاصل ہے کہ یہاں ایک مشہور آزادی کے متوالے کی جائے پیدائش ہے جی میں اسی بھگت سنگھ کی بات کررہا ہوں جس نے اپنے انفرادی فعل سے کچھ سرپھرے دوستوں کے ساتھ مل کر انگریز سرکار کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے۔ جڑانوالہ ہی سے تعلق رکھنے والی ایک بچی نے نابینا افراد کے لئے ایسے جوتے تیار کئے ہیں جو انہیں بیشتر ہی آنے والی رکاوٹ سے خبردار کریں گے کیونکہ جوتوں کے آگے سینسر اور کیمرہ لگا ہوا ہوگا۔ بچی کا نام شانزے ہے اور وہ فیصل آباد آئی ٹی کی اسٹوڈنٹ ہے۔ عظیم گاؤں کی عظیم بیٹی کے کارنامے سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جوتوں کی لاگت ابتدائی طور پر 12000 ہوگی لیکن حکومتی سرپرستی کے بعد اس کی لاگت میں مزید کمی آسکتی ہے۔ آئیے مل کر قوم کی اس بیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔