جمعہ , 27 جون 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جڑانوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک اور ڈائیلاسس یونٹ قائم کردیا گیا

جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک اور ڈائیلاسس یونٹ قائم کردیا گیا
Naveed جمعہ , 10 جولائی 2020ء (317) لوگوں نے پڑھا
(17 جولائی 2017)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی، ایم این اے طلال چوہدری اور وزیراعلیٰ کے مشیر رائے حیدر علی نے مشترکہ طور پر اس یونٹ کا افتتاح کیا۔ڈی سی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ یونٹ میں چار ڈائلسز مشینیں مہیا کی گئیں ہیں اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے لئے دو مشینیں مختص کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دو یونٹ سمندری اور چک جھمرہ کے ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں پہلے ہی قائم کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کو مفت ڈائلیسز جلد گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد اور تاندلیانوالہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جلد دستیاب ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائلسز سیکشن کے عملے کو طبی خدمات اور گردوں کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ہر ڈائلیسس یونٹ کے قیام پر 10 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ اخراجات کے لئے ہر ماہ فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ 
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now