Naveed
جمعرات , 27 مئی 2021ء
(977) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کے محلہ شاہد ٹاؤن کے رہائشی اور جڑانوالہ بار کونسل کے سینئیرترین وکیل سید محمد ارشاد حسین شاہ سبزواری کا بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم جڑانوالہ تحصیل کی اہم علمی و ادبی شخصیت تھی۔ ان کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مرحوم کے پسماندگان بیٹوں میں سید زاہد حسین شاہ سبزواری، سید آفتاب حسین سبزواری، سید اقتدار حسین سبزواری، سید تحسین حیدر سبزواری اور سید مقدس حسین سبزواری شامل ہیں۔ مرحوم محلہ شاہد ٹاؤن بلمقابل شیرازی پارک نزد چونگی نمبر 8 گلہر روڈ کے رہائشی تھے اور ان کا شمار علاقے کے معززین میں ہوتا تھا۔ لوگ مرحوم کے ہاں فاتحہ خوانی کیلئے آرہے ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین