Naveed
بدھ , 06 جنوری 2021ء
(454) لوگوں نے پڑھا
جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ لکڑ منڈی کے علاقے میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد بھر میں بارشیں ہوئیں جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف نظر آئیں لیکن پانی اتنا زیادہ ہے اور اتنے علاقوں میں ہے کہ یہ ٹیمیں کم پڑ رہی ہیں۔ انتظامیہ کو صورتحال سے نبٹنے کے لئے پانی نکالنے والی ٹیموں کی مقدار بڑھانی ہوگی تاکہ راستوں سے پانی کو خالی کرکے عوام کی مشکلات کو دور کی جائیں۔