Naveed
جمعہ , 03 جولائی 2020ء
(475) لوگوں نے پڑھا
(4 جون 2020)جڑانوالہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت نے ڈی گراؤنڈ ستیانہ روڈ کا دورہ کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔ کوہ نور سوسائٹی، جلوی مارکیٹ کی دکانوں کو سیل کردیا گیا کم و بیش 165 دکانیں سیل کی گئیں اس کے ساتھ ساتھ 7 ہوٹل اور معروف آئیڈیل بیکرز کو بھی سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ہر صورت ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔