ہفتہ , 21 دسمبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ فیصل آباد شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں چوری، پولیس کا درخواستیں وصول کرنے سے انکار

ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں چوری، پولیس کا درخواستیں وصول کرنے سے انکار
جمعرات , 10 جون 2021ء (576) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد میں واقع پولیس لائن بھی چوروں سے محفوظ نا رہی ڈیوٹی پر گئے ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن اہلکار عدیل اور طارق کی پولیس لائن کے اندر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں۔ دونوں اہلکاروں نے الزام لگایا کہ اپنی موٹرسائیکلوں کی تلاش کے لئے جب پنجاب پولیس کو درخواست دینا چاہی تو پولیس اہلکاروں نے یہ کہتے ہوئے درخواست لینے سے انکار کر دیا کہ آپ درخواست میں جائے وقوعہ میں پولیس لائن کی بجائے باہر کسی جگہ کا نام لکھیں اس کے بعد درخواست لی جائے گی۔ اس واقعہ پر اہلِ علاقہ نے پولیس والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جانباز اور فرض شناس اہلکاروں کے ساتھ پولیس کا یہ ناروا سلوک ہے تو باقی عوام کے ساتھ کیسا سلوک ہو گا؟ اور تشویش کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن کے اندر تک چوروں کی اتنی رسائی ہے کے وہ  واک تھرو گیٹ، حساس آلات اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر موٹرسائیکلیں لے جاسکتے ہیں تو بارود یہاں سے گزار کر پولیس لائن کو نہیں اڑایا جاسکتا؟ یا پھر اس واقعے میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں؟ شہریوں نے سی پی او فیصل آباد محمد سہیل سے اپیل کی  ہے کہ جن ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوئی ہیں انہیں فوری موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں اور جو اہلکار چوری میں ملوث ہیں یا جن نااہل پولیس اہکاروں نے درخواست وصول کرنے سے انکار کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
  • چور
  • پولیس
  • ڈولفن فورس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now