اتوار , 13 جون 2021ء
(473) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں سمندری روڈ کوریاں والا پل کے قریب دیوار گرنے سے اس کی زد میں آکر 2 افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں راہگیر موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک گرنے والی دیوار کی زد میں آکر اس کے نیچے دب گئے اور شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم ورثاء کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔