جمعرات , 03 جون 2021ء
(522) لوگوں نے پڑھا
ملت ٹاؤن کے علاقہ 66 فٹا بازار میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والا شخص گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 نامعلوم افراد ڈکیتی کی نیت سے شہری کے گھر میں گھسے تو دورانِ ڈکیتی گھر والوں نے 1 ڈاکو کو دبوچ کر زد و کوب کرنا شروع کردیا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ۔ واقعے کی اطلاع دینے پر تھانہ ملت ٹاؤن کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملزم کو تشویشناک حالت میں حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی شناخت آصف خورشید کے نام سے ہوئی ہے اور تندرست ہونے پر اسے حوالات میں بند کردیا جائے گا۔