Naveed
جمعرات , 24 جون 2021ء
(483) لوگوں نے پڑھا
گرمیاں شروع ہوتے ہی گاؤں دیہات کے لوگ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے نہروں، قدرتی چشموں اور ٹیوب ویلوں کا رخ کرتے ہیں۔ زیرِ نظر تصویر بھی ایک ایسے ہی منظر کی ہے جس میں فیصل آباد کے گاؤں ساھووالا میں چند بچے گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ٹیوب ویل پر نہانے کے لئے آئے ہوئے ہیں اور نہانے کے دوران کھیل رہے ہیں جبکہ ایک بچہ ٹیوب ویل کے باہر کھڑا انھیں دیکھ رہا ہے۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہروں، جھیلوں اور ٹیوب ویلوں کا پانی ٹھنڈا اور تازہ ہوتا ہے جو گرمی کو کم کرنے میں بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے جبکہ ایسی جگہوں پر موجود سبزہ اور ہریالی صحت پر بہت اچھا اثر کرتی ہے۔